17 November 2009 - 20:14
News ID: 569
فونت
شیخ نعیم قاسم :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کے زبر دستی کی زبان کا استعمال کرنا جہانی صلح کی مخالفت کرنا اور ایران کا واقعی جھانی صلح کے لئے کوشش کرنے کی تاکید کی اور علاقہ میں ساٹھ سال گذشتہ سے ہو رہے تمام مصیبتوں کا اصل منبع و سر چشمہ اسرائیل کو بتا یا ۔
شيخ نعيم قاسم

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، شیخ نعیم قاسم ، حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری کے نائب نے گذشتہ شام کے وقت جنوبی بیروت کے ایک پروگرام میں اسرائیل کا زبر دستی کی زبان کا استعمال کرنا جہانی صلح کی مخالفت کرنا اور اس اسرائیلی غاصب حکومت کا ایران کو خطر بتانے کی طرف تاکید کرتے ہوئے کہا : مسلمان اس بات کا مشاھدہ کرتے رہے ہیں کہ ایران واقعی جہانی صلح کے لئے کوشش کر رہی ہے اور یہ اسرائیل ہے کہ اس علاقہ اور خاور میانہ کو نست و نابودی و بربادی کی طرف لے جا رہا ہے اور تمام مشکلات و بلا جو علاقہ میں ساٹھ سال گذشتہ سے ہو رہے اسرائیل کی دین ہے ۔



انہوں نے امریکا کا اسرائیل کو بے پناہ تسلیحاتی مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس غاصب حکومت کو اس علاقہ کے لئے حقیقی خطر جانا اور کہا : ہم لوگ تمام راستوں کو آزما چکے ہیں اور اس تتیجہ پر پہونچے ہیں کہ صرف مقاومت ہے جس کے ذریعہ اپنے زمین کی آزادی اور حفاظت کی امید رکھی جائے ۔


حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری کے نائب نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ مقاومت اپنی سیاسی و معاشرتی کارکردگی و کارناموں میں بین الاقوامی معاشرہ یا بین الاقوامی ادارہ کے مجلس محافظت کو یا بڑی بڑی حکومت جیسے امریکا اور یورپی ممالک پر بھروسہ نہی کریگی اور وضاحت کی : ھم لوگ ان سے میٹھی میٹھی باتیں جو حقیقت کو چھپاتے ہیں نہی کرینگے کیونکہ بین الاقوامی معاشرہ کا فائدہ صھیونستوں کی جارحیت میں استمرار پر ہے نہ اقوام کی حمایت میں اگر مقاومت کا کارنامہ نہ ہوتا تو کسی بھی طرح کی تبدیلی نہی پائی جاتی ۔
 


انہوں نے لبنان کی عزت و اقتدار اور غصبی زمینوں کو آزاد کرانے کی  امید کو زندہ رکھنے کا ماحصل مقاومت جانا اور کہا : آج کل مقاومت سے دنیا والے اس لئے ڈر رہے ہیں کہ مقاوت نے علاقہ میں معادلہ کو بدل دیا ہے اور اسرائیل کو کسی قید و شرط کے ساتھ لبنان سے بھگا دیا ہے اور کبھی بھی نہی چھوڑیگا کہ اسرائیلی فلسطینیوں پر اپنی شرط تحمیل کریں ۔
  


شیخ نعیم قاسم ، نے بغیر مقاومت کے لبنان کو اسرائیل کے لئے سیاسی خالی میدان جانا اور کہا : لبنان کی قوت اور فوج کی طاقت ، قوم اور لبنان کی مقاومت سے فائیدہ اٹھائیں اور دفائی اسٹراٹیجک کو جاری کیا جائے اور مقاومت کے سہولیات سے فائیدہ اٹھایا جائے ، فوج و قوم اپنے اس اسٹراٹیجک کو اوج قدرت کی نگاہ سے دیکھے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬