07 June 2010 - 18:25
News ID: 1420
فونت
حزب الله لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کی مزید غاصبانہ عمل کو جاری رکھنے کی صلاحیت کے باقی نہ رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: آزادی اور آزاد سازی قریب ہے تمام دنیا اور معاشرے کے معتبر ادارے اسرائیل کی اس گندی جنایت و ظلم کے مقابلہ میں کھڑے ہیں ۔
شيخ نعيم قاسم

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم حزب الله لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے گذشتہ روز بیروت کے ایک پروگرام میں اسرائیل کو صرف امریکا کے کندھے پر نہی بلکہ تمام دنیا کے کندھے پر بار جانا ہے اور کہا : شجاعانہ غزہ صلح کشتی کا اقدام ایک قسم کی مقاومت اور مکمل فوجی مقاومت تھی ۔

حزب الله لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے صلح کشتی پر موجود لوگوں کی کوشش کو مقاومت کے کاموں میں مدد جانا ہے اور وضاحت کی : حزب الله نظامی مقاومت کے علاوہ سیاسی اور ثقافتی مقاومت بھی کر رہا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ صلح کشتی نے عوام کی ھمدردی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور غزہ کی آزادی کی کوشش اسرائیل کو اس کے اس عمل سے روکنی پر مجبور کر رہی ہے کہا : یاد دلانا ضروری سمجھتے ہیں کہ لبنان میں ھماری غصب کی ہوئی زمین کو دنیا واپس نہی دے سکی بلکہ اس کو ھم لوگوں نے اپنی طاقت سے حاصل کیا ہے ۔

شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کی مزید غاصبانہ عمل کو جاری رکھنے کی صلاحیت کے باقی نہ رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : آزادی اور آزاد سازی راہ میں ہے اور معاشرے اور تمام دنیا کے معتبر ادارہ اسرائیل کی اس گندی جنایت و ظلم کے مقابلہ میں کھڑے ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬