رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حزب الله لبنان کےجنرل سکریٹری شیخ نعیم قاسم نے گذشتہ روزحفاظ قرآن کریم کی تجلیل کے حوالے سے بیروت میں منعقد پروگرام میں محمود مبحوح کی شھادت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : جعلی پاسپورٹ سے سفر کرکے انہیں شھید کرکے صهیونیت اس بات کو واضح کرنا چاھتی ہے کہ سبھی ھمارے ساتھ ہیں جبکہ کوئی بھی ملک اس اقدام میں شریک نہی تھا .
انہوں نے اسرائیل کی جنایتوں کا تذکرہ کرتےہوئے کہا : اسرائیل فقط خاورمیانہ ہی کے لئے مشکل ساز نہی بلکہ ساری دنیا کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے.
حزب الله لبنان کےجنرل سکریٹری شیخ نعیم قاسم نے بعض اعراب کی اسرائیل سے حالات بہتر کئے جانے کے سلسلے میں کوشش کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا :اعراب نےدر حقیقت اسرائیل کو پھنسے ہوئے دلدل سے نجات دلادی .
شیخ نعیم قاسم نے لبنان میں موساد کے پکڑے گئے جاسوسوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : ھم لبنانی حکام سے چاھتے ہیں کہ ان کرایہ کے مزدوروں کو سخت سزا دیں اور عدالت کےاجراء کرنے میں کوتاھی نہ کریں .
ا