07 February 2014 - 12:07
News ID: 6417
فونت
رسا نیوز ایجنسی – لبنانی نیوز سائٹ نے تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں حضرت سکینہ کے حرم پر ہونے والے حملہ میں گنبد شھید ہونے کی خبر نشر کی ۔
حرم حضرت سکينہ شام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی نیوز سائٹ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں حضرت سکینہ کے حرم پر ہونے والے حملہ میں گنبد شھید ہونے کی خبر نشر کی ۔


اس رپورٹ کے مطابق، شام میں مسلح گروہوں نے ابھی تک نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی بیٹی حضرت سکینہ (س) کے حرم مطہر کو کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور حرم مطہر کے گنبد کی طرف درجنوں راکٹ فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں گنبد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


شام کی فوج نے ایک مہینے قبل حضرت سکینہ (س) کے حرم کو دھشتگردوں سے خالی کروایا ہے اور دھشتگرد شہر داریا سے پسپائی پر مجبور ہوگئے ، لیکن تکفیری دھشتگردوں نے اب بھی حضرت سکینہ (س) کے حرم کو نشانہ بنا رکھا ہے کہ اور اس مقدس مقام پر مسلسل راکٹ فائر کررہے ہیں، جس کی بناپر اس حرم کا طلائی گنبد راکٹی حملوں سے چھلنی ہوچکا ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬