05 January 2014 - 16:21
News ID: 6290
فونت
رسا نیوز ایجنسی – شام کے صدر جمھوریہ کے قریبی ترین افراد نے دمشق میں مغربی سفارت خانے دوبارہ کھولے جانے کے حوالہ سے بعض مغربی ممالک کی جانب سے رابطہ قائم کئے جانے سے باخبر کیا ۔
شام ميں مغربي سفارت خانے

 

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر جمھوریہ بشار اسد کے قریبی ترین افراد نے دمشق میں مغربی سفارت خانے دوبارہ کھولے جانے کے حوالہ سے بعض مغربی ممالک من جملہ انگلینڈ ، اٹلی ، جرمن ، اسپین اور سویس کی جانب سے رابطہ قائم کئے جانے کی خبر دی ۔


شام کے صدر جمھوریہ بشار اسد کے قریبی ترین افراد نے کویت سے نشر ہونے والے «الرای» نیوز پیپر سے کہا کہ شام کے حالیہ واقعات ، گذشتہ تین برسوں میں دھشت گردی سے مقابلہ میں شام کا طریقہ کار نیز دھشت گردوں سے مقابلہ میں شام حکومت کا کردار، شام میں دوبارہ مغربی ممالک کے سفارت خانے کھلنے کی دلیلیں اور اسباب ہیں ۔


بشار اسد کے قریبیوں نے یاد دہانی کی : پورے عرب اور مغربی ممالک میں فقط سعودی عربیہ اور فرانس شام سے مسالمت امیز رابطہ قائم کئے جانے کے مخالف ہیں، ان کے علاوہ تمام مغربی و عربی ممالک نے شام سے رابطے قائم کرنا شروع کردیا ہے ۔


شامی منابع نے خبر دی : شامی فوجی بہت جلد شام کے تمام علاقے من جملہ عدرا و یبرود کو دھشت گردوں سے خالی کر کے ملک کی امنیت اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے ۔


اس منبع نے مزید کہا: بہت سارے شام مخالف مسلح افراد اپنے کئے پر شرمندہ ہیں اور اب شامی فوجیوں کی ہمراہی میں خود دھشت گردوں کے خلاف لڑنے کو تیار ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬