25 December 2013 - 16:57
News ID: 6257
فونت
بشار اسد:
رسا نیوز ایجنسی – شام کے صدر جمھوریہ نے بار دیگر اس بات پر تاکید کی کہ شام شدت پسند تکفیری دھشت گردوں سے روبرو ہے جن کی کوئی حد و حدود نہیں ہے ۔
بشار اسد


رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر جمھوریہ بشار اسد نے گذشتہ روز آسٹریلیا کے ایک وفد سے جن میں یونیورسٹی کے افراد و اسکالرس موجود تھے ملاقات میں کہا: بعض مغربی سیاستمدار علاقہ کے مسائل کے سلسلہ میں دوگانہ سیاست اور دوگانہ رویہ رکھتے ہیں اور اپنے ناچیزمنافع کی تکمیل کی میں کوشاں ہیں  ۔


شام کے صدر جمھوریہ نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں کہا: علاقے خصوصا شام میں جو کچھ انجام پا رہا ہے اس نے پورے دنیا کو متاثر کر رکھا ہے کیوں کہ شام ایک دھشت گردانہ افکار و نظریات سے روبرو ہے جس کوئی حد و حدود نہیں ہے ، یہ مصیبت ایک عالمی مصیبت ہے جو کسی بھی جگہ اور کسی بھی مقام پر ملتوں کو نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔


بشار اسد نے مغربی ممالک سے رابطہ کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل یہ ہے کہ بعض مغربی سیاست داں علاقے کے حالات و مسائل کی بہ نسبت دوگانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں اور وہ فقط اپنے ناچیز منافع کی تامین میں مصروف ہیں بغیر اس کے کہ وہ شام کے مسئلہ کو عالمی حوالہ سے دیکھیں اور حقائق کو سمجھنےکی کوشش کریں ۔


شام کے صدر جمھوریہ نے اس طرح کی ملاقاتوں کو مفید جانا اور کہا : حقیقت و واقعیت سے اگاہی اور ملتوں کے مابین اعتماد قائم کرنے کے لئے اس طرح کی ملاقاتیں نہایت مفید وموثر ہیں ۔

 

آسٹریلین وفد نے بھی اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آسٹریلیا کی عوام ، شام کی عوام کے ساتھ ہے اور ہم اپنی عوام کو شام کے حالات و حقائق سے اگاہ کرنے میں تمام وسائل سے استفادہ کریں گے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬