‫‫کیٹیگری‬ :
20 May 2013 - 08:29
News ID: 5411
فونت
رسا نیوزایجنسی – ایک وھابی ملا نے سیٹلائٹ چائنل سے گفتگو میں مسجد الحرام کو عورتوں اور مردوں کے اجتماع کا مکان ہونے کے بہانہ انھدام مسجد الحرام کا مطالبہ کیا ۔
يوسف الاحمد


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عربیہ کے ایک وھابی ملا اور ریاض یونیورسٹی میں ایجوکیشن بورڈ کے سابقہ رکن یوسف الاحمد نے ایک سیٹلائٹ چائنل سے گفتگو میں کہا کہ مسجد الحرام میں عورتوں اور مردوں کے اجتماع کو روکنے کی غرض سے مسجد الحرام کو منھدم کردیا جائے ۔


انہوں ںے «شیخ عبدالعزیز بن باز» کے فتوے کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ عورتوں اور مردوں یعنی دو مخالف جنس کا ایک مکان پر یکجا ہونا حرام ہے ۔


اس وھابی مفتی نے مسجد الحرام کو مکمل طور پر گرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ عورتوں اور مردوں  کو ایک مکان پر اکٹھے ہونے سے روکنے کے لئے مسجد الحرام کو 10، 20 یا 30 طبقہ پر تعمیر کیا جائے  ۔


واضح رہے کہ یوسف الاحمد سعودیہ عربیہ کے وہ شدت پسند مفتی ہیں جو ھمیشہ عجیب وغریب فتوے دیا کرتے ہیں ۔


شیخ عبدالرحمن البراک سعودیہ کے ایک دوسرے وھابی مفتی نے بھی کچھ دنوں قبل اپنے فتوے میں کہا تھا کہ عورتوں اور مردوں کو یکجا ہونے کو مباح جاننے والے افراد کا خون  بہانا جائز ہے  ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬