26 July 2013 - 19:58
News ID: 5707
فونت
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سکھر میں حالیہ دہشتگردی کی واردات شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان  کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے ارسال کردہ مذمتی بیان میں سکھر میں حالیہ دہشتگردی کی واردات جو 5 افراد کے جاں بحق اور 40 افراد کے زخمی ہونے کا سبب بنی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔


حجت الاسلام  واحدی نے حکومت پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: روز مرہ دھشت گردانہ اقدامات سے عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔


انہوں نے دہشت گردوں کو ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن شمار کیا اور کہا: ان سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے کیوں کہ ملک میں اعلٰی افسران سے لے کر عام آدمی تک کسی کی جان محفوظ نہیں، ماہ مبارک میں آگ و خون کی ہولی کھیلنے والوں کا کسی مذہب و مسلک سے تعلق نہیں۔


حجت الاسلام  واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایک مدت سے ملک کے طول و عرض میں دہشت گردی کا راج ہے اور بڑے بڑے سانحات کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم اور قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں تاکید کی: پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، ملک کی اہم تنصیبات سے لے کر مساجد حتیٰ کہ گلیاں بازار بھی ان خونی درندوں کے ہاتھوں سے محفوظ نہیں ہیں۔  


انہوں نے آخر میں سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین و پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور یہ بات زور دے کر کہا : ریاست کے ذمہ داران اور قانون و امن و امان کے ضامن اداروں کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ملک سے بدامنی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬