11 December 2013 - 13:24
News ID: 6207
فونت
حجت الاسلام اصغر عسکری:
رسا نیوزایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پنجاب پاکستان کے ترجمان نے لاہور سمیت ملک کے دیگر گوشہ میں ہونے والی لوٹ مار اور دہشتگردی پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
حجت الاسلام اصغر عسکري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب پاکستان کے ترجمان حجت الاسلام اصغر عسکری نے لاہور سمیت پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑائے کی مذمت کی  ۔


انہوں نے لاہور سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی وارداتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا : تاہم کسی واقعہ کی آڑ میں شیعہ اور بریلوی مسلمانوں کے خلاف تکفیری نعروں کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کالعدم جماعت کی جانب سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں اسلحہ کی نمائش اور سڑکوں پر جلاو گھیراو کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ اس کھلی دہشتگردی کے باوجود پولیس اور پنجاب انتظامیہ کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ حکومت پنجاب نے کالعدم جماعتوں کو کھل کر بدمعاشی کرنے کی اجازت دے رکھی ہے کہا: پرامن احتجاج پوری قوم کا مسلمہ حق ہے لیکن قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور مظاہروں کو پرتشدد بنانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جانا چاہیے۔


 انہوں نے کہا: کالعدم جماعت کے اھل کاروں نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش کی، دیواروں اور شاہراہوں پر کفریہ کلمات لکھے، لیکن پولیس انتظامیہ تماشا دیکھتی رہ گئی۔


ایم ڈبلیوایم پنجاب پاکستان کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت پنجاب، ہوم ڈیپارٹمنٹ اس پر نوٹس لیں اور پرامن عوام کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر نہ چھوڑیں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا : پنجاب حکومت کالعدم جماعتوں کی سرپرستی ختم کرتے ہوئے صوبے میں امن وامان کو براقرار رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔


انہوں ںے مزید کہا : سانحہ راولپنڈی کے بعد بھی کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں نے مساجد اور امام بارگاہوں کو نذرآتش کیا تھا اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔
 

 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬