11 December 2013 - 13:46
News ID: 6209
فونت
چوہدری نثار علی خان:
رسا نیوز ایجنسی - وفاقی وزیر داخلہ پاکستان چوہدری نثار علی خان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد سے ملاقات میں تاکید کی: مجلس و ماتمی جلوس عزا اہل تشیع کا آئینی و قانونی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا ۔
چوہدري نثار علي خان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور سانحہ راولپنڈی پر ملت تشیع کے تحفظات سے آگاہ کیا۔


حجت الاسلام جعفری نے سانحہ راولپنڈی پر پنجاب حکومت کے کردار، پولیس کی طرف سے بیگناہ افراد کے خلاف یکطرفہ کارروائی، گرفتاریاں اور جوڈیشل کمیشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب پولیس کی جانب سے ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کی یقین دہانی کرائی اور اس حوالے سے اپنی نگرانی میں پانچ رکنی کمیٹی بنائے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا: یہ کیمٹی ان شکایات کا جائزہ لے گی اور پولیس کی جانب ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریگی۔


وزیر داخلہ پاکستان نے یہ کہتے ہوئے کہ انہیں معلوم ہے کہ مکتب تشیع پاکستان میں کوئی دہشتگرد گروہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسا شدت پسند گروہ موجود ہے جو ریاست مخالف کارروائیاں کرے کہا: جلوس عزا اہل تشیع کا آئینی و قانونی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ 


انہوں نے مزید کہا: سانحہ راولپنڈی پر تمام تحقیقات آزادانہ ہونگی اور کسی فریق کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔


واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام ناصر عباس جعفری اور ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دیگر اعلی ارکان اس وفد میں شامل تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬