‫‫کیٹیگری‬ :
18 July 2013 - 14:39
News ID: 5662
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شام میں بے گناہوں کے قتل عام اور مقدس مزارات کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: حکومت پاکستان شام میں دھشت گردوں کی ترسیل پر پابندی لگائے ۔
شامي . شہر القصير

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام صدر حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اپنے بیان میں شام کی حالیہ دھشت گردی میں پاکستان کی شرکت کی بھر پور مذمت کی ۔


حجت الاسلام نقوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی سطح پر یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ قاتلوں کے گروہ مختلف ممالک کی پشت پناہی اور سرپرستی میں شام پہنچ چکے ہیں کہا: پاکستان کے قاتل گروہ کی موجودگی ملت پاکستان کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ شام کی جنگ بین الاقوامی تھیٹر کی صورت اختیار کرچکی ہے اور اس تھیٹر کے کرداروں میں مختلف مغربی اور اسلامی ممالک شامل ہیں کہا: ہم شام میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام اورمقدس مزارات کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم نے بحرین میں قاتلوں کے گروہ بھجوانے سے گریز کا بھی مطالبہ کیا تھا اسی طرح ہم اب بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کے گروہوں کو شام جانے سے سے روکا جائے کہا: ان کے جانے سے ملک کی داخلی سلامتی پر شدید منفی اثرات مرتب ہونگے اور قومی یکجہتی کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔


حجت الاسلام سید ساجد نقوی نے مزید کہا : روضہ مبارکہ جناب حضرت سیدہ زینب(س) کی حفاظت کے انتظامات جاری ہیں اور اس سلسلہ میں مزید اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔
           
  
           
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬