12 August 2013 - 16:46
News ID: 5795
فونت
آیت الله نابلسی:
رسا نیوز ایجنسی – لبنان کے صیدا علاقہ میں حوزه علمیہ امام صادق(ع) کے پرنسپل نے اس ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: غاصب صھیونیت لبنان پر چڑھائی کرنے کے درپہ ہے ۔
علامه نابلسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صیدا علاقہ میں حوزه علمیہ امام صادق(ع) کے پرنسپل آیت الله شیخ عفیف نابلسی نے دو کیتھولک پادریوں سے ملاقات میں لبنان اور دیگر اسلامی ممالک کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: لبنان کے مختلف مذاھب و ادیان کے پیرو افراد کو سخت خطرہ لاحق ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: شدت پسندی اور برے برتاو سے مملو موجودہ حالات نے لوگوں کے دلوں میں خوف و وحشت کی فضا بیٹھا دی ہے ۔


آیت الله نابلسی نے مزید کہا: ملک میں مسلکی اور مذھبی فتنہ کی اگ خاموش کرنے اور سیاسی اختلافات کے خاتمہ کے لئے سبھی ملک کر قدم اٹھائیں  ۔


اس لبنانی شیعہ عالم دین نے فوجی اور حکومتی مراکز میں سستی اور عدم استحکام کو لبنان کے لئے خطرہ جانا اور سیاسی پارٹیوں کو اس سلسلہ میں تجدید نظر کی دعوت دی ۔


انہوں نے لبنان کے موجودہ حالات کو اسلام دشمن عناصر کے حق میں مفید جانا اور کہا: غاصب صھیونیت ایک مناسب فرصت کے درپہ ہے تاکہ دوبارہ لبنان پر حملہ کرسکے ۔


آیت الله نابلسی نے یاد دہانی کی: لبنانی عوام فقط اتحاد و یکجہتی کی صورت میں اپنے ملک کو دشمن کے حملہ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬