16 November 2013 - 14:04
News ID: 6123
فونت
آیت الله سیستانی کے نمائندے:
رسا نیوز ایجنسی ـ کربلائے معلی کے خطیب جمعہ نے دہشت گردوں سے مخاطب ہو کر کہا : دہشت گردوں کو متنبہ کرا رہا ہوں کہ بدن کے جتنے بھی ٹکڑے کیوں نہ ہوں ہاتہ پیر کیوں نہ کاٹ دئے جائیں مگر خدا اور امام حسین علیہ السلام کے ذکر کو بند نہیں کرا سکتے اور اپنی ناپاک خوہش کو پورا نہیں کر سکتے ۔
حجت الاسلام شيخ عبدالمهدي کربلايي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت الله سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلایی نے اس ہفتہ نماز جمعہ جو مقدس شہر کربلا میں امام حیسن علیہ السلام کے روضہ مبارک پر منعقد ہوئی تھی اس نماز نماز جمعہ کے خطبہ میں امام حسین علیہ السلام کی شاندار عزاداری منعقد ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کے عزاداری میں مشغول عزاداروں پر عراق کے مختلف شہر  دیالہ ، صوریه، موصل و کرکوک میں دہشت گرد حملہ میں شہید عزاداروں کے خانوادے کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور زخمی عزاداروں کے لئے جلد شفا پانے کی دعا کی ۔

انہوں نے وضاحت کی : ان تمام مظالم و جرائم کے با وجود امام حسین کی عزاداری کامیابی کے ساتہ منعقد ہوئی ، تمام انجمنیں اور خادمین روضہ امام حسین علیہ السلام و حضرت عباس علمدار کا شکر گزار ہوں ۔

حجت الاسلام کربلایی نے امام حسین کے عزاداروں کے دستہ پر دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنانے پر ان سے خطاب ہو کر وضاحت کی : پوری طور سے واضح و روشن ہے کہ اس مظالم و جرائم کے پشت پردہ قبیلہ ای مقاصد کام کر رہی ہے ، لکن وہ لوگ بھی جان لیں اہل بیت (ع) کے ماننے والے کبھی بھی کسی بھی صورت میں عزاداری کو چھوڑ نہیں سکتے اور جتنا بھی عزاداروں کا خون بہایا جائے گا ان کے عزم و ارادہ میں اتنا ہی استحکام آئے گا اور اہل بیت (ع) کی پیروی اور مذہبی شعائر کے انعقاد میں سخت ہونگے ۔

آیت الله سیستانی کے نمائندے نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : دہشت گردانہ جرائم نہ صرف حسینی شعائر میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ سال بہ سال زائروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، اور جتنا بھی خون ریزی میں اضافہ ہوگا اسی مقدار میں ہم لوگوں کی مقاومت اور مقابلہ کی قوت میں استحکام پایا جائےگا ۔
انہوں نے دہشت گردوں کو خدا کا دشمن جانا ہے اور تاکید کی : دہشت گرد اس وقت خدا اور اس کے ارادہ سے مقابلہ کر رہے ہیں لیکن میں ان سے کہ رہا ہوں کہ بدن کے جتنے بھی ٹکڑے کیوں نہ ہوں ہاتہ پیر کیوں نہ کاٹ دئے جائیں مگر خدا اور امام حسین علیہ السلام کے ذکر کو بند نہیں کرا سکتے اور اپنی ناپاک خوہش کو پورا نہیں کر سکتے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬