رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائنیدہ نیکولای ملادینف سے ملاقات میں پوری دنیا میں ہو رہی شیعوں کے قتل عالم کی عالمی مذمت ہونی کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔
حضرت آیت الله حکیم نے اپنے آفس میں منعقدہ اس ملاقات میں بیان کیا : اهل بیت (ع) کے ماننے والوں کے خلاف منصوبہ بندی اور ان کا خون بہانے والوں کو پوری دنیا میں خاص کر عراق میں رسوا کرنا بہت ضروری ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : حالیہ میں ہوئے حملہ اور شیعوں کا قتل پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اور دوسری طرف علاقہ کے بعض ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت ہو رہی ہے ۔
حضرت آیت الله حکیم نے اقوم متحدہ سے اپیل کی ہے فورا اس قتل و غارت کو روکنے کے لئے مداخلت کرے اور وضاحت کی : اقوم متحدہ کو چاہیئے کہ ایسے مظالم جو بڑے پیمانہ پر قتل عام ہے اور انسانیت کے خلاف ظلم ہے اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داری کو پوری کرے ۔
اقوم متحدہ کے خصوصی نمائندہ نے بھی تاکید کی ہےکہ اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری تک پہوچائے نگے اور اس کو سلامتی کونسل میں بھی پیش کی جائے گی ۔