07 November 2013 - 11:45
News ID: 6108
فونت
آیت الله قبلان :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی شیعہ اعلی کونسل لبنان کے نائب صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکا ایران سے دشمنی کر کے کسی طرح کا فائدہ نہیں اٹھا رہا ہے ۔
آيت الله قبلان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی شیعہ اعلی کونسل لبنان کے نائب صدر آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان نے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غنضفر رکن آبادی سے ملاقات میں اور اسی طرح سفیر کے ثقافتی مشاور حجت الاسلام ابراهیم انصاری سے ملاقات میں لبنان اور اس کے علاقہ کی نئی تبدیلی و ترقی پر اظہار نظر کیا ۔

انہوں نے بیان کیا : ایران ایک مضبوط ملک ہے اور قابل احترام بھی ہے ، امریکا اس ملک کے ساتہ دشمنی سے کچہ فائدہ نہیں حاصل کر سکتا ہے ۔ ایران اس علاقہ کا اہم مرکز ہے اور کوئی بھی اس علاقہ کے صلح کے لئے بات نہیں کر سکتا مگر یہ کہ اس میں ایران بھی شامل نہ ہو ۔

آیت الله قبلان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدر دانی کی ہے اور وضاحت کی : ایران کا موقف ہمیشہ حکیمانہ اور پختگی کی اعلی منزل پر رہی ہے اور مزید اس ملک نے اپنی صداقت کو ثابت کر دیا ہے ۔

شیعہ اعلی کونسل لبنان کے نائب صدر نے تاکید کی ہے : امید کرتا ہوں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی و کامرانی جاری رہے تا کہ اسی طرح ایک ایسی حکومت جو اسلامی دنیا کے خلاف عالمی سامراجی طاقت کی سازش کا مقابلہ میں ثابت قدم رہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬