10 November 2013 - 16:33
News ID: 6113
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ مرکزی صدر جے ایس او پاکستان نے اس آزگنائیزیشن کی سرگرمی و فعالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : جے ایس او تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔
سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ساجد علی ثمر مرکزی صدر جے ایس او پاکستان نے اس آزگنائیزیشن کی سرگرمی و فعالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : جے ایس او تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ ایام عزا میں جے ایس او کے نوجوان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں ۔

جے ایس او کے مرکزی صدر نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی دفتر راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کے دوران کہا : جے ایس او تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور محرم الحرام میں جے ایس او کے نوجوان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے جے ایس او کی موجودہ تنظیمی صورت حال کے بارے میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مرکزی صدر نے مزید کہا : جے ایس او کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیل چکا ہے بہت جلد دورہ جات کا سلسلہ شروع کیاجائے گا جس سے تنظیم سازی کو مزید تقویت ملے گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬