‫‫کیٹیگری‬ :
18 November 2013 - 19:20
News ID: 6133
فونت
حجت الاسلام والمسلمین طائب :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے معروف استاد نے بیان کیا : حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کا گریہ کرنا تھا جس نے اسلام کو نجات دی اور اسلام کی رشد و ترقی کا باعث بنا ۔
امام حسین علیہ السلام پر گریہ اسلام کے رشد و ترقی کا باعث ہے


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد حجت الاسلام والمسلمین مهدی طائب نے کاشان میں شہداے بسیج ہال میں عزاداران رزمندگان اسلام کی طرف سے منعقدہ عزاداری میں امام حسین علیہ السلام پر گریہ کو تمام الہی ادیان کے نجات کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : اگر امام حسین علیہ السلام پر گریہ و زاری نہ ہوتا تو اس وقت عیسائیوں کا کوئی وجود نہ ہوتا اور کوئی بھی توحیدی مکتب کا وجود اس روی زمین پر باقی نہیں رہتا اور فساد دنیا کو اپنے حصار میں لے لیتا ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتہ کہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور ان کی مصیبت پر گریہ کرنا ایک ایسا حکم و نصیحت ہے جو حضرت آدم سے لے کر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک تمام پیغمبروں نے کی ہے ، بیان کیا : حضرت آدم (ع) ، حضرت نوح (ع)، حضرت ابراهیم (ع)، حضرت موسی (ع) و... جیسے تمام انبیاء نے نینوا کے میدان کے شہیدوں کی مصیبت پر گریہ کیا ہے ۔

تاریخ اسلام کے اس اسکالر نے بیان کیا : جہاں بھی اس وقت دین پر دشمنوں کی طرف سے حملہ ہوا ہے امام حسین علیہ السلام پر گریہ وہ تنہا عنصر تھا جس نے اسلام کو ان دشمنوں سے نجات دلائی ہے ۔   

انہوں نے بیان کیا : امام حسین علیہ السلام پر گریہ سبب بنا ہے کہ دشمن مثل بنی العباسی اور عثمانی حکومت ترکی میں کوشش کی کہ امام حسین علیہ السلام پر گریہ کو روکا جائے مگر ان لوگوں کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔

تاریخ اسلام کے اس مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اگر امام حسین ابن علی علیہ السلام پر گریہ نہ ہوتا تو اس وقت پورے دنیا میں شرک و کفر ہوتا اس حد تک کہ خداوند عالم اس دنیا کو تمام کر دیتا ۔ 

حجت الاسلام والمسلمین طائب نے اسی طرح امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنا انبیاء الہی کی سیرت جانا ہے وضاحت کی : امام حسین علیہ السلام پر گریہ انسان کو بہشتی بناتا ہے اور سبب بنتا ہے کہ اسلام پورے دنیا میں جاوید ہو ۔

تاریخ اسلام کے مشہور محقق نے بیان کیا : جب بھی دین اسلام دشمنوں کی طرف سے حملہ و ہجوم کا شکار ہوا ہے امام حسین علیہ السلام پر گریہ تھا جس نے اسلام کو نجات بخشی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا کہ جب تاریخ کے صفحہ کو پلٹا جائے تو مشاہدہ ہوتا ہے کہ جب بھی دنیا والوں کے ہاتھ میں قدرت ملی ہے اس نے بہت کوشش کی کہ امام حسین علیہ السلام کے گریہ کو ختم کر دیا جائے مگر آج بھی گریہ و عزا قائم و دائم ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین طائب نے وضاحت کی : کربلا اور دوسرے اسلامی ممالک میں وہابیوں کی طرف سے خود کش حملہ اور امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کو شہید کرنا امام حسین علیہ السلام پر گریہ کو روکنے کے مقصد سے انجام دیا جا رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬