‫‫کیٹیگری‬ :
05 January 2014 - 15:06
News ID: 6289
فونت
آیت ‌الله کعبی:
رسا نیوز ایجنسی – مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے کہا: معتدل حکومت ھرگز سن 88 شمسی ھجری کے بلوائیوں کو میدان نہ دے اور اس طرح پیش نہ آئے کہ فتنہ گر خود کو بے خطا محسوس کریں ۔
آيت ‌الله کعبي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے برجستہ رکن آیت‌ الله عباس کعبی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جامعہ مدرسین اور جامعہ روحانیت سیاسی پارٹی نہیں کہا: یہ دونوں کمیٹیاں علماء کی کمیٹی ہے، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل میں حوزات علمیہ کی اعلی کونسل اور کونسل آف مینجمنٹ آف حوزات علمیہ شامل ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: جامعہ مدرسین ، مراجع کرام کے بعد اعلی ترین کونسل ہے جسے علماء اور حوزات علمیہ کے درمیان خاص اہمیت حاصل ہے ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے برجستہ رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مدرسین کونسل، سیاسی پارٹیوں سے قابل مقایسہ نہیں کہا: سیاسی پارٹیاں اور کمیٹیاں اپنے اعمال و کردار کی بہ نسبت خود جواب دہ ہیں ، بعض پارٹیوں نے اسلامی جمھوریہ ایران کے قوانین کی مراعات نہیں کی اور فتنہ کے ایام میں اسلامی جمھوریہ ایران کے قوانین کی خلاف وزری کی ۔


انہوں نے مزید کہا: بعض فتنہ پرور اور بلوائیوں کو میدان دینا مستقبل میں فتنہ کا زمینہ فراہم کرنا ہے لھذا معتدل حکومت ھرگز افراطیوں کو میدان نہ دے ۔


آیت ‌الله کعبی ںے ملک کی بعض سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: انہوں نے گذشتہ چار سال سے اج تک اپنے اور فتنہ پرور افراد درمیان حدیں قائم نہیں کی نیز چار سال گزر جانے کے بعد دوبارہ فتنہ پرور افراد کی حمایت کے درپہ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: معتدل حکومت سن 88 کے بلوائیوں اور فتنہ پرور افراد سے ھرگز اس طرح پیش نہ ائے کہ وہ خود کو بے جرم و خطا محسوس کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬