![آيت الله کعبي](/Original/1388/09/17/IMAGE633958815225781250.jpg)
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله عباس کعبی ، مجمع مدرسین حوزه علمیه قم کے رکن اور صوبہ خوزستان کے ممبر پارلیمنٹ نے گزشتہ روز بعض طلاب کی عمامہ گزاری کے پروگرام میں غدیر خم کے واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : علماء کا لباس، رسول الله (ص) اور امیرالمومنین (ع) کا لباس اور لباس مقدس اسلام ہے.
ا پ نے آیه تبلیغ «یا ایها الرسول بلغ ما انزل الیک من ربک و ان لم تفعل فما بلغت رسالتهک والله یعصمک من الناس ان الله لا یهدی القوم الکافرین» کی تفسیر کرتے ہوئے کہا : رسول الله (ص) کی ایک اھم ذمہ داری لوگوں تک دین کے حقایق کی رسائی ہے کہ اپ نے اپنے اخری سفرحج میں اھم ترین ، مفید ترین پیغام جو ما انزل الله اورولایت ہے لوگوں تک پہونچایا .
اس ممبر پارلیمنٹ نے منافقین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : شرک کے بعد رسول الله کی نافرمانی اورعلی کی ولایت سے انکاربزرگ ترین گناہ ہے.
اپ نے حوزات علمیہ کو رسول الله (ص) اورامیرالمومین (ع) کے راستے پر گامزن بتاتے ہوئے کہا: اگر حوزات علمیه نہ ہوتے تونہ اسلام پہچانا جاتا اور نہ امیرالمومنین کا راستہ یہ حوزات علمیہ تھے جس نے طول تاریخ میں اسلام اور ولایت کا تحفظ کیا.