‫‫کیٹیگری‬ :
19 November 2013 - 16:05
News ID: 6135
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اہل بیت (ع) کے فقہ کے درس میں حضور کو خدا کی طرف سے ایک عظیم نعمت اور توفیق الہی جانا ہے اور اس نعمت سے حق شناسی کی ضرورت پر تاکید کی ہے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے روپرٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم ایران میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے محرم کے عشرہ اولی کی تبلیغی دورہ سے طلاب و علماء کی واپسی کے بعد ان کے درمیان مسجد اعظم میں منعقدہ فقہ کے درس خارج میں بیان کیا : خداوند عالم کا شکر گزار ہوں کہ اس نے دوبارہ توفیق عنایت کی کہ فقہ آل محمد کے دوس میں دوبارہ شرکت کروں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اظہار کیا : یہ توفیق ایک عظیم نعمت ہے اور ایک اہم امر ہے جس کو خداوند عالم نے ہم لوگوں کو عنایت کی ہے ہم لوگوں کو اس نعمت کی قدر کرنی چاہیئے اور اس کے حق کو پورا کرنا چاہیئے ۔

قابل ذکر ہے کہ مراجع کرام و علماء کے تمام دروس محرم کے عشرہ اولی کے بعد آج پہلے روز شروع کیا گیا ہے ۔

حضرت آیت الله شبیری زنجانی اور دوسرے مراجع تقلید نے بھی آج مسجد اعظم کے دوسرے ہال میں اپنا درس شروع کیا ہے ۔

حضرات آیات وحید خراسانی، سبحانی و نوری همدانی بھی کل روز چہارشنبہ سے مسجد اعظم قم میں اپنے درس خارج کو شروع کرے نگے ۔

حضرت آیت ‌الله جوادی آملی بھی ایام عزا کے عشرہ اولی کے بعد طالب علموں کی تبلیغ سے واپسی کے بعد ہفتہ کے روز سے اپنے درس کا آغاز کرے نگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬