20 November 2013 - 17:23
News ID: 6140
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی طرف سے :
رسا نیوز ایجنسی ـ مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سانحہ عاشور کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سینٹرل کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔
شيعہ علماء کونسل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ عاشور کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سینٹرل کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں سانحہ راولپنڈی کے بعد مساجد ، امام بارگاہوں کو نذر آتش کئے جانے کے واقعات، قرآن پاک کے نسخہ جات کو شہید کئے جانے، بے گناہ شہریوں کی گرفتاری، مقدسات کی توہین کے واقعات کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ یوم عاشور راولپنڈی کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے حوالے سے سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیاہے ۔ طلب کئے گئے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحا ل خصوصاً سانحہ راولپنڈی کے بعد ملک بھر خصوصاً پنجاب میں کشیدہ صورتحال پرغور کیاجائیگا جبکہ تمام امور کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کرینگے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬