‫‫کیٹیگری‬ :
21 November 2013 - 18:30
News ID: 6145
فونت
حجت‌الاسلام والمسلمین سعیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ قم کے امام جمعہ نے قرآن کریم کو دنیا کے خطرات سے محفوظ رکھنے والا جانا ہے اور کہا : انسان ہمیشہ آفات و برائی میں گھرا ہے اور قرآن سے تمسک انسان کی حفاظت کرتا ہے ۔
حجت‌الاسلام والمسلمين سعيدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق قم کے امام جمعہ حجت‌ الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی نے نویں قومی قرآنی کمپٹیشن کی اختتامی تقریب میں اس بیان کے ساتہ کہ قرآن کریم پر انسان کی توجہ انسان کو دنیا کے خطرات سے حفاظت کرتا ہے بیان کیا : انسان ہمیشہ آفات و برائی میں گھرا ہے اور قرآن سے تمسک انسان کی حفاظت کرتا ہے ۔

انہوں نے انبیاء الہی و اولیاء الہی کی سیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : آئمه اطهار(ع) و پیامبر الہی ہمیشہ آفات میں خداوند عالم کے پناہ کو اختیار کرتے تھے اور یہ امر ہم لوگوں کی زندگی میں عملی صورت اختیار کرے ۔

حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہر کے متولی نے استعاذہ کے معنی کو بیان کرتے ہوئے اظہار کیا : استعاذہ لفظ نہیں ہے اور اس معنی نفسانی خواہشات کے شر سے خدا کا پناہ حاصل کرنا ہے ۔

قم کے امام جمعہ نے انسان کی توجہ خدا کی طرف ہونے کی ضرورت کی تاکید کی اور وضاحت کی : انسان اپنی زندگی میں صرف لفظ پر انحصار نہ کرے بلکہ حقیقی صورت میں خدا کا پناہ اختیار کرے ۔

حجت‌الاسلام والمسلمین سعیدی نے اس بیان کے ساتہ کہ انسان آفات کے شر سے بچنے کے لئے اطمنان کی پناہ گاہ حاصل کرے کہا : شیطان نے انسان کو فریب دینے کے لئے قسم کھائی ہے اس لئے قرآن سے تمسک کر کے خود کو اس وسوسہ سے بچائے ۔

انہوں نے قرآن کریم کے تلاوت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : قرآن مجید کی تلاوت بغیر استعاذہ کے بے اثر ہے اور اس سلسلہ میں قرآن والوں کے لئے خاص اہتمام کی ضرورت ہے

حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہر کے متولی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اگر قرآنی امور بغیر استعاذہ و خدا پر توکل کے ہو تو انسان مقصود کو حاصل نہیں کر پاتا ہے ۔

قم کے امام جمعہ نے قرآنی میدان میں سرگرمی کو انسان کے لئے ایک مفید قدم جانا ہے اور اظہار کیا : قرآن کی طرف توجہ کرنا ایک عظیم دولت ہے یہ معاشرے کی ترقی کا سبب ہے ۔

حجت‌الاسلام والمسلمین سعیدی نے تاکید کی : انسان قرآنی اقدار کی دولت کی حفاظت کے لئے قرآن کی فعالیت کے ساتہ ساتہ خدا پر توکل بھی ضروری ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬