‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2013 - 14:05
News ID: 6149
فونت
آیت ‌الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے شدت پسند وہابیت و تکفیری تحریک کو صہیونیوں اور عالمی سامراج کا نوکر جانا ہے اور اس تحریک سے علمی و منطقی مقابلہ کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔
آيت ‌الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے ولی فقیہ اور حج و زیارت ادارہ کے صدر سے ملاقات میں حج کو بیرونی سیاست کے ساتہ منسلک ایک اہم مسئلہ جانا ہے اور ایسے مناسب موقع میں اہل بیت (ع) کی تعلمات کو بیان کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے وہابیوں اور اسلام و مسلمان کے خلاف دشمنوں کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اس وقت ہمارے دشمن مختلف وسائل و طریقہ کار کے ذریعہ شیعوں سے جنگ میں مشغول ہیں ، ہم لوگوں کو اپنی تمام قوت کے ساتہ ان کا مقابلہ کرنا چاہیئے ۔

مرجع تقلید نےتکفیری و شدت پسند وہابی تحریک کو دنیا میں اسلام کی بدنامی کا سبب جانا ہے اور وضاحت کی : ان سے مقابلہ میں ہم لوگوں کو اہل بیت (ع) کی حقیقی تعلمات دنیا کے تشنہ لوگ جو حق کی تلاش میں ہیں بیان کرنی چاہیئے ، اسلام دین محبت و مہربانی ہے اور اس طرح کی شدت پسندی اسلام میں نہیں ہے ۔

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے اس تاکید کے ساتہ کہ تکفیری تحریک امریکا اور اسرائیل کی خدمت میں مشغول ہے تاکید کی : وہ لوگ اہل بیت (ع) کے قبور کی زیارت کو کفر جانتے ہیں لیکن صہیونیستوں اور امریکیوں کی نوکری کو کفر نہیں جانتے ہیں یہ سب سے عجیب بات ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬