09 December 2013 - 15:23
News ID: 6200
فونت
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله سید محمد باقر مصطفوی کاشانی مہینوں بیماری کی سختیاں برداشت کرنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
آيت الله سيد محمد باقر مصطفوي کاشاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی کاشان سے رپورٹ کے مطابق، آیت الله سید محمد باقر مصطفوی کاشانی نے اج دار فانی کو الوداع کہدیا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے  ۔


اپ دل کے عارضہ کے سبب گذشتہ برس اپریل میں شھر کاشان کے میلاد ہاسپیٹل میں بھرتی ہوئے تھے اور اج 81 سال کی عمر میں اس دنیا سے چل بسے ۔


آیت الله سید محمد باقر مصطفوی ایران کے صوبہ اصفھان کے شمالی علاقہ کے علماء میں سے شمار کئے جاتے ہیں جو ابتدائی دروس پڑھنے کے بعد 13 کی عمر  میں شھر کاشان کے حوزہ علمیہ داخل ہوئے اور وہاں دینی تعلم حاصل کی ۔


انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم شیخ عبدالله مدنی ، سیدعلی حایری و شیخ محمود نجفی سے حاصل کی اور مزید معلومات حاصل کرنے کی غرض سے حوزه علمیه قم تشریف لے گئے اور وہاں شیخ عبدالجواد کرباسی، سلطانی بروجردی، سیدرضا صدر جیسے اساتذہ سے اعلی سطح کی تعلیم حاصل کی ۔


مرحوم آیت الله مصطفوی تحصیل و تدریس کے ساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں سے غافل نہیں تھے، انہوں ںے تبلیغ کے حوالہ سے ایران کے مختلف شہروں کا سفر کیا اور لوگوں کو حقیقی دین اسلام سے اشنا کرایا ۔


اپ قم میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد نجف اشرف روانہ ہوئے اور حضرات آیات، خوئی، میرزا باقر زنجانی، سید جمال گلپائگانی، شیخ کاظم شیرازی، حکیم، سید عبدالهادی شیرازی جیسے بزرگان دین کے سامنے زانو ادب تہ کرکے درجہ اجتھاد تک پہونچے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬