10 October 2013 - 13:41
News ID: 6045
فونت
سید عمار حکیم :
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق اسلامی کونسل کے صدر نے علاقہ کے بعض ممالک سے اس ملک کے خلاف ان کے جرائم اور اسی طرح عراق میں فعال دہشت گردوں کی مالی و میڈیائی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سيد عمار حکيم


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی اعلی کونسل عراق کے صدر حجت الاسلام سید عمار حکیم نے اپنے ایک پیغام میں جو اس مجلس کے سخن گو حجت الاسلام شیخ حمید معلہ کے ذریعہ مکہ میں « روز عراق » کے عنوان سے چوبیسویں کانفرنس میں پڑھی گئی ، علاقہ و ہمسایہ ممالک سے عراق کے خلاف تشدد طلبانہ عمل کو ختم کریں ۔

اس پیغام میں بیان ہوا ہے : عراق کی سلامتی و استحکام علاقہ کے استحکام پر مبنی ہے ، اس بنا پر ہم سایہ و علاقہ کی ممالک سے خواہاں ہیں کہ عراق سے جدید روابط بحال کریں اور عراق کی حکومت اور اس کی عوام کے ساتہ تباہ کارانہ فعالیت جو انجام دی جا رہی ہے اس کو ختم کریں ۔

حجت الاسلام حکیم نے دہشت گرد تحریکوں کی مالی و میڈیائی حمایت پوری طور سے ختم کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور وضاحت کی : ملک شام میں جو قتل و غارت دیکھنے کو مل رہا ہے جو بہت ہی تشویش و درد ناک ہے اور قتل و غارت کو روکنے کے لئے امن مذاکرات کا مطالبہ کرتا ہوں ۔

اسلامی اعلی کونسل کے صدر نے اظہار کیا : عراق کو صلح ، سلامتی و استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مسئلہ صرف باشندوں کو حق عطا کرنے پر ہی حاصل ہو سکتی ہے ، دہشت گردوں و تکفیریوں کی مذمت اور عراق میں قتل و تشدد کو پوری طرح سے ختم کرنا ضروری ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬