‫‫کیٹیگری‬ :
29 October 2013 - 18:30
News ID: 6085
فونت
آیت‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی‌ گرگانی نے انسان کی کامیابی کو قرآن کے احکامات پر عمل کرنے پر منحصر جانا ہے اور کہا : انسان قرآن کریم کی تعلیمات و اس کی رہنمائی سے استفادہ کرتے ہوئے ایمان کو قوی کرے ۔
آيت‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم کے حوزہ علمیہ میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی ‌گرگانی نے گرجستان سے ملاقات کرنے آئے لوگوں سے ملاقات میں بیان کیا : اپنی اہمیت و منزلت کو جانیں اور جو مناست موقع آپ کو حاصل ہوا ہے اس سے اچھی طرح فائدہ اٹھائیں ۔

انہوں نے حاصل ہوئے مناسب موقع سے اچھی طرح استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : انسان قرآن کریم کی تعلیمات و اس کی رہنمائی سے استفادہ کرتے ہوئے ایمان کو قوی کرے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے اس مشہور و معروف استاد نے انسان کی کامیابی کا راز قرآن کریم پر عمل کرنا جانا ہے اور وضاحت کی : جو لوگ قرآن اور اس کے مطالب پر اچھی طرح اشراف رکھتے ہیں ان سے کہیں کہ وہ آپ لوگوں کے لئے قرآن کی تفسیر کرے تا کہ اس سے بھی زیادہ خدا کے احکامات کی معلومات حاصل ہو سکے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی ‌گرگانی نے انسان کو نفس امارہ سے مقابلہ کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : خدا وند عالم نے خدا کے پیغمبروں کو بھیجا تا کہ وہ انسان کو نیکی کی طرف ہدایت کرے اور برائی سے دور رکھے ۔

انہوں نے خدا کی شناخت کو گناہ و جرائم سے دوری کا سبب جانا ہے اور بیان کیا :  دنیا کے ظالمین و مجرمین وہ لوگ ہیں جن کو خدا کی شناخت نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ دنیا کے مظلوموں پر ظلم کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬