رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الوفاق اسلامی تنظیم بحرین کے جنرل سیکریٹری نے اپنے ایک انٹرویو میں الوفاق تنظیم کے سیاسی بخش کے ذمہ دار خلیل المرزوق کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : آل خلیفہ حکومت کسی بھی طرح سے بحرین کے بحران کو حل کرنے میں صادقانہ نیت نہیں رکھتے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : ہم لوگ بحرین کے بحران کو حل کرنے کے لئے دوبارہ گفت و گو کرنے کو حاضر ہیں لیکن آل خلیفہ حکومت اس سلسلہ میں جتنی بھی میٹینگ و جلسات منعقد ہوئی اس میں کسی بھی طرح کی صداقت سے کام نہیں لیا ۔
بحیرن کے اس عالم دین نے آل خلیفہ کی طرف سے گفت و گو میں صداقت نہ ہونے کے مصادیق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : بحرین کے برسر اقتدار حکومت کی پالیسی کی مخالفت کے جرم میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کی گرفتاری اور مزید ان کے علاوہ 500 لوگوں کی مذمت واضح دلیل ہے کہ یہ حکومت گفت و گو کے درمیان صداقت سے کام نہیں لے رہی ہے ۔