ایران کے صوبہ فارس میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله اسد الله ایمانی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں اس اشارہ کے ساتہ کہ اہل دنیا ایران اور امریکا کے درمیان پیش آئے مسئلہ کا خود اچھی طرح فیصلہ کر رہے ہیں اور وہ حق اور باطل کو جانتے ہیں بیان کیا : ایران کے صدر جمہور کے ساتہ ٹیلی فون کے ذریعہ گفت و گو کے بعد اوباما کا اپنے موقف سے بدلنا خود اس کے لئے نقصان کا سبب بنا ہے دنیا کے سب لوگ ہوشیار ہیں اور وہ اوباما کے اس متناقض موقف کا مزاق اڑا رہے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : ہم لوگوں نے دنیا والوں کے لئے اعلان کر دیا ہے کہ اپنے حق کی حفاظت کے ساتہ حاضر ہیں کہ اگر دنیا والوں کے لئے کچہ چیزیں واضح اور روشن نہیں ہے تو مذاکرہ کی طرف قدم بڑھائیں ہم لوگوں نے اپنی تیاری کا اعلان کر دیا ہے اگر ان لوگوں نے قبول کیا تو اچھا ہی ہے نہیں تو ہم لوگوں کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے ۔
شیراز کے امام جمعہ نے اس بیان کے ساتہ کہ امریکی ایسے گفت و گو کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں کہ جس میں ہر دو کی کامیابی ہو بیان کیا : وہ لوگ مذاکرہ کرنے کی کوشش میں ہے کہ جس میں جیت اور ہار ہو یعنی وہ یہ چاہتے ہیں کہ جو وہ لوگ کہیں اس کو ہم قبول کریں اور اس پر عمل کریں ؛ یہ ان کی سامراجی فکر ہے کہ جو پہلے سے ہی ان پر حاکم رہا ہے ۔