‫‫کیٹیگری‬ :
06 October 2013 - 20:37
News ID: 6024
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتہ کہ علماء نے اپنے دوش پر عوام کی ہدایت کی عظیم ذمہ داری اختیار کر لی ہے ، علماء کے مکتب کو مکتب جوادیہ (ع) جانا اور بیان کیا : علماء عوام کے لئے نمونہ عمل ہیں اور عوام کے منحرف ہونے پر ان سے سوال کیا جائے گا ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم ایران میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے پاسداران انقلاب اسلامی کے اعتقادی بخش کے بعض علماء کے ساتہ ملاقات میں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی روز شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے علماء کو امام کی سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی شفارش کی ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتہ امام محمد تقی علیہ السلام اپنی وسیع خدمات کی وجہ سے مبارک لقب حاصل کی وضاحت کی : حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے امامت کی دلائل میں سے ایک دلیل یہ تھا کہ وہ آزار و اذیت پر صبر کرتے اور خدا کے حکم کی اطاعت کرتے تھے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے اس بیان کے ساتہ کہ علماء کا مکتب جوادیہ (ع) مکتب ہے وضاحت کی : علماء نے اپنے دوش پر اہم ذمہ داری قبول کی ہے جس کی وجہ سے لازم ہے کہ آئمہ اطہار (ع) کی سیرت پر عمل کریں ۔

حضرت آیت‌ الله علوی گرگانی نے قرآن کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : انسان کے تمام اعمال و رفتار ثبت و ضبط ہوتے ہیں اور مومن حضرات نہ صرف خود اپنے بلکہ اپنے ما تحت لوگوں کے بھی ذمہ دار ہونگے ۔

انہوں نے تاکید کی : انسان ہمیشہ خود کو خداوند عالم اور آئمہ معصومین (ع) کے تحت نظر جانے اور اپنی ذمہ داریوں و وظائف کو اچھی طرح انجام دے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے امام محمد تقی علیہ السلام سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ایک ایسے صفات جس کی طرف ہمیشہ لوگوں اور خاص کر علماء کو توجہ دینی چاہیئے وہ یہ ہے کہ انسان کا عمل ہمیشہ لوگوں کے درمیان یا تنہائی دونوں صورت میں ایک جیسا ہونا چاہیئے اور ہمیشہ خدا کو اپنے تمام عمل پر ناظر جانے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتہ کہ علماء پیغمبر (ص) کے وارث ہیں ان کی ذمہ داری سخت ہے بیان کیا : علماء عوام کے لئے نمونہ عمل ہوں اور جان لیں کہ عوام کے منحرف ہونے پر ان سے سوال کیا جائے گا ۔

انہوں نے علماء کی اہک اہم ذمہ داری ولایت فقیہ اور مرجعیت کے کردار کو بیان کرنا جانا ہے اور وضاحت کی : ولایت فقیہ خدا اور انبیاء و آئمہ اطہار علیہ السلام کی ولایت ہے اور جب لوگ اس مسئلہ کو اچھی طرح جان لے نگے تو خود ہی ملک کو ادارہ کرے نگے اور اس کی حفاظت میں کوشاں رہے نگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬