‫‫کیٹیگری‬ :
01 October 2013 - 11:52
News ID: 6008
فونت
آیت الله مظاهری :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مظاهری نے بیان کیا : ایمان ، اخلاص عمل اور ولایت فقیہ کی پیروی جنگ تحمیلی میں دفاعیوں کی کامیابی کی اہم وجہ رہی ہے اور اس وقت بھی جنگ تحمیلی سے سبق حاصل کرتے ہوئے دشمن کی ثقافتی یلغار اور نرم جنگ سے مقابلہ کریں ۔
دشمن ایران سے فوجی مقابلہ کرنے سے قاصر ہے


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین مظاهری مرجع تقلید اور حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے اصفہان کے مسجد حکیم میں فوجی افسروں اور فرماندوں کا اجتماع جو دفاع مقدس ہفتہ کے آخری ایام میں شہر اصفہان کے فوجیوں کے ساتہ اتحاد کے لئے اس مسجد میں نماز جماعت میں شریک ہونے کے مقصد سے حاضر ہوئے تھے بیان کیا : جنگ تحمیلی صرف صدام اور عراقی فوج کے ساتہ نہیں تھی بلکہ پوری دنیا سے جنگ تھی اور ہم لوگ اس غیر مساوی جنگ میں کامیابی حاصل کی ۔

انہوں نے وضاحت کی : وہ تمام ممالک جو جنگ میں صدام کی مدد کر رہے تھے اس کے سربراہوں نے صدام کو وعدہ دیا تھا کہ چھہ روز میں ایران کو فتح کر لیا جائے گا ، اس جنگ سے ان کا مقصد اسلامی حکومت کو نابود کرنا تھا لیکن ہماری عوام نے آٹہ سال کے جنگ کو سرفرازی سے ختم کی ، اس آٹہ سال میں اس کے با وجود کے بہت سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس سے اہم کامیابی حاصل ہوئی ۔

مرجع تقلید نے شہدا کو انقلاب اور ملک کے لئی ایک عظیم ثروت جانا ہے وضاحت کی : جنگ تحمیلی میں نہ صرف امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ عوام کی مقاومت اور استحکام نے امریکی فوج کو کاغذ کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی : دفاع مقدس کی جنگ جو دینی ثروت سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے ، ولایت فقیہ اور دینی قیادت پر انحصار کرتے ہوئے دشمن سے مقابلہ کیا اور پوری دنیا شاہد تھی کہ دفاعی جنگجووں نے دینی رجحانات کے ساتہ دنیا کی طاقتوں سے مقابلہ کیا اور کامیابی ان کے نصیب میں لکھی گئی ۔

ثقافتی جنگ فوجی جنگ کی طرح خطرناک و اہم ہے

حضرت آیت الله مظاهری نے اقتصادی و اخلاقی اور اداری کرپشن کو ثقافتی جنگ کے مصداق میں جانا اور وضاحت کی : جس طرح ہم لوگوں نے محاذ پر فوجی جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے حس طرح اس سخت اور مشکل جنگ میں نا امیدی اور ہار کو قبول نہیں کیا اسی طرح اس وقت بھی اسی جزبہ کے ساتہ دشمن کے ثقافتی جنگ کا مقابلہ کریں ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬