رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے قم کے میئر مھندس دلبری سے ملاقات میں ان کو دوبارہ شہر قم کے میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیان کیا : امید کرتا ہوں کے نئی سرگرمی میں مقدس شہر قم کے عوام کی خدمت کرنے میں زیادہ سے زیادہ توفیق حاصل کرے نگے اور اس عظیم شہر کو اپنے لئے انتخاب کیا ہے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کریں ۔
مرجع عالی قدر نے مقدس شہر قم میں حضرت معصومہ علیها السلام و مسجد مقدس جمکران کے وجود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مقدس شہر قم اهل بیت علیهم السلام کا شہر ہے اور ایک اعلی اسلامی مکتب کے مرکز کے عنوان سے ہے اور جتنا بھی ممکن ہو قم ترقی کی طرف حرکت کرے ، یہ پورے ملک کے لئے فخر کا باعث ہے ۔
حضرت آیت الله صافی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے قم کے میئر سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : آپ کا دوبارہ اس مقام پر منتخب ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی سرگرمی و کار کردگی سے عوام خوش ہے اور اس رضایت کی مزید ہونے کے لئے زحمت و کوشش کریں ۔