29 September 2013 - 17:45
News ID: 5998
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے قصہ خوانی بازار پشاور میں دھماکے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد کے جاں بحق ہو نے اور 80 سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم قام سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے قصہ خوانی بازار پشاور میں دھماکے کے نتیجے میں 30  سے زائد افراد کے جاں بحق ہو نے اور 80  سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس درد ناک سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے : صرف پشاور شہر میں ایک ہفتہ کے دوران تین پے در پے سانحات سے صورت حال  میں بے بس اور لاچار عوام کے لئے امن و سکون ایک خواب بن کر رہ گیا ہے ۔

سید ساجد علی نقوی نے اس تاکید کے ساتہ کہ وطن عزیز کس قدر بدامنی، لاقانونیت، دہشت گردی اور عدم تحفظ سے دوچار ہے ملک پر قاتلوں اور دہشت گردوں کا عملاً راج ہے ، نہ تو عوام کو حقائق سے باخبر رکھا جارہا ہے اور نہ ہی سفاک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جارہا ہے ایسی صورت حال میں امن و امان کا قیام کیسے ممکن ہو؟ ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اب تو عوام پوچھتے ہیں کہ ریاستی ادارے اور امن و امان کے ضامن ادارے انسانی جانوں سے کھیلنے والے سفاک قاتلوں اور دہشت گرد کا منظم نیٹ ورک توڑنے میں اب تک کیوں ناکام ہیں؟ ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان  نے کہا : سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬