‫‫کیٹیگری‬ :
26 September 2013 - 17:23
News ID: 5987
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادار کے صدر اور حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے استاد نے اس تاکید کے ساتہ کہ حق کی نصیحت و شفارش فتنہ کو دور کرتی ہے بیان کیا : امر بالمعروف و نہی عن المنکر شفارش کے عام معنی میں ہیں کہ اگر معاشرے میں اس کا وجود نہ ہو تو معاشرہ تباہی کی طرف کھچتا چلا جاتا ہے ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارے کے صدر آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے گذشتہ شب قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس کے امام خمینی (ره) حسینیہ میں منعقدہ اپنے درس اخلاق میں بیان کیا : اسلامی معاشرے کو کامیابی و کامرانی تک پہوچنے کے لئے سب لوگوں پر ضروری ہے کہ حق کو پہچانیں اور اس پر عمل کریں اور ساتہ ساتہ دوسروں کو اس امر کی طرف نصیحت کریں ورنہ ایسا نہیں کرنے پر وہ معاشرہ نقصان سے ہمکنار ہوگا ۔

انہوں نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا عام معنی حق کی وصیت اور صبر کی شفارش جانا ہے اور کہا : اگر سماج میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا وجود نہیں ہو تو وہ سماج تباہی و بربادی کی راہ اختیار کر لیتی ہے ، اگر ہر شخص اپنے ہی دھن و اپنی ہی فکر میں رہے گا اور دوسروں کے لئے کسی بھی طرح کی ذمہ داری کا قائل نہیں ہوگا تو آہستہ آہستہ اس کا عقیدہ بھی مجروح ہوتا چلا جائے گا ۔

حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : اگر کوئی شخص صرف اپنے ہی نماز اور انفرادی عبادت کی فکر میں رہے تو سماج میں جو مشکلات وجود میں آتی ہیں وہ ایک بیماری کی طرح ان کو بھی اپنے گرفت میں لے لیتی ہے ، ایک سماج کے تمام لوگ مادی و روحانی دونوں صورت میں ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور ان کی کامیابی بھی ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اسی وجہ سے وہ منصوبہ و پروگرام جو انسان کی کامیابی و کامرانی کے لئے ہے وہ سب لوگوں کے یکجہتی پر قائم ہے ۔

مجلس خبرگان رہبری میں تہران کے ممبر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے حق کی نصیحت و شفارش مقاومت کی طاقت کو قوی بتایا ہے بیان کیا : بعض لوگ محدود صلاحیت کے مالک ہیں ، شاید ایسے لوگ ایک یا دو سال جنگ کو برداشت نہ کر سکیں لیکن جب کئی سال تک جنگ جاری رہے تو تھک جاتے ہیں اور صلح کی فکر کرنے لگتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬