![آيت الله هاشميشاهرودي](/Original/1392/07/02/IMAGE635156423676562500.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق آیت الله هاشمیشاهرودی نے ایران کے صوبہ قم کے پلیس افسروں کے ساتہ ملاقات میں معاشرے میں سلامتی و امنیت کی بالادستی کا راز پلیس کی کوشش و قربابی جانا ہے اور وضاحت کی : ہمارے ملک کی اندرونی سلامتی دنیا میں بے نظیر ہے اور اس وقت یہ تمام اطمینان و سکون پلیس کی زحمات کا نتیجہ ہے ۔
انہوں نے ایران کو علاقہ کا ایک سپر طاقت ملک جانا ہے اور بیان کیا : ایران کو ایک طاقت ور اور مضبوط ملک ہونے کا سبب قائد انقلاب اسلامی ایران کا حکیمانہ قیادت اور ان کی مفید رہنمائی اور اسلامی ایران کے خادمین ہیں جنہوں نے ایران کو ایک طاقت ور و مضبوط ملک میں تبدیل کر دیا ہے ۔
مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے انقلاب و اسلام کے دشمنوں کی طرف سے اسلامی ممالک میں ہو رہی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دشمن اس وقت ایران کی ترقی اور اس ملک کے جوانوں کی طرف سے سائنس و ٹیکنلوجی میں کامیابی کی وجہ سے خوف کھا رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ مایوسی کی فضا ایجاد کر کے اور جھوٹی تبلیغ کے ذریعہ ہم لوگوں کی داخلی اتحاد کو خراب کرے تا کہ اس کے ذریعہ ہمارے ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہو سکے ۔