22 September 2013 - 17:24
News ID: 5967
فونت
پشاور گرجا گھر کے پادری :
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان ، پشاور میں دھماکے سے متاثرہ گرجا گھر کے پادری نے بیان کیا : حملے میں لاتعداد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
گرجا گھر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ، پشاور کے کوہاٹی بازار میں دھماکے سے متاثرہ گرجا گھر کے پادری نے بیان کیا : حملے میں لاتعداد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے و الے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔ اس دھماکوں میں بارہ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے ۔

پشاور میں معصوم جانوں کے ضیاع پر پاکستان کے وزیراعظم اور صدر نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جب کہ خون کی اشد ضرورت ہے اور خون کے عطیات کے لئے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔

دھماکے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اپنے عزیز و اقارب کی تلاش کے لئے چرچ کے باہر جمع ہوگئی ہے۔ گرجا کے اندر اور باہر ہر عمر کے لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

اب تک 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے جب کے شدید زخمی افراد کی تعداد میں اضافے کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬