30 September 2013 - 16:56
News ID: 6006
فونت
آئی ایس او پاکستان کے صدر:
رسا نیوز ایجنسی - امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر نے حمایت مظلومین جہاں ریلی تاکید کی : ہم دنیا میں مظلوم کے ساتھی اور ظالم کیخلاف ہیں ۔
اطہر عمران طاہر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام « حمایت مظلومین جہان ریلی» ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک نکالی گئی، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں امامیہ طلباء نے شرکت کی ۔


ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں امریکہ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر استعمار مخالف نعرے درج تھے اور فضا امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج رھی تھی ۔


آئی ایس او پاکستان کے صدر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں یہ کہتے ہوئے کہ ہم عہد کرتے ہیں دنیا میں میں جہاں بھی مظلوم ہوگا ہم اسکی حمایت کرینگے اور ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، آج فلسطین، افغانستان، شام، بحرین، عراق سمیت کئی ممالک میں ہزاروں مسلمان کو قتل کرایا جا رہا ہے کہا: دنیا میں جتنی بھی آزادی کی تحریکیں ہیں، انکے خلاف عالم استعمار متحد ہوچکا ہے، امریکہ اور اس کے حواریوں کو امت مسلمہ کی سیاسی بیداری پسند نہیں، اسی لئے کبھی فلسطین میں حماس کی حکومت پسند نہیں کی جاتی تو کبھی مصر میں اخوان المسلمین کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور فوجی آمریت کو مسلط کر دیا جاتا ہے۔


اطہر عمران طاہر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت کے خاتمے کیلئے فنڈز تک مہیا کیا ہے، ان ممالک کا شام میں بھی کردار موجود ہے، جنہوں نے دنیا بھر سے امریکی ایماء پر دہشتگردوں کو جمع کرکے فنڈنگ کی اور اسلحہ فراہم کیا کہا : سعودی عرب نے تو یہاں کہہ دیا کہ حملہ تم کرو پیسے ہم دیں گے، ہم ایسے ہر عمل کی مذمت کرتے ہیں جس کا مقصد اسلامی ممالک میں امریکہ کے اشارے پر حکومت کا خاتمہ ہو۔


انہوں ںے نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اسے حکومتی ناکامی سے تعبیر کیا کہا: نواز حکومت عوامی امیدوں پر پوری نہیں اتری، پچاس ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انکے خلاف بے رحمانہ آپریشن کیا جائے۔


آئی ایس او پاکستان کے صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آئے روز کے دھماکے اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ قاتلوں سے فقط آہنی ہاتھوں سے نمٹنا اس مسئلے کا حل ہے ، پشاور میں حالیہ بم دھماکوں کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا : امن و امان کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔


واضح رہے کہ ریلی کے اختتام پر قراردادیں بھی پیش کی گئیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬