28 October 2013 - 16:26
News ID: 6081
فونت
حجت الاسلام سید شمیم الحسن رضوی:
رسا نیوز ایجنسی - سرزمین ھندوستان کی نامور شخصیت حجت الاسلام سید شمیم الحسن نے گذشتہ روز استقبال عزاء کانفرنس میں کہا: مظلوم کسی بھی مذھب یا ذات کا ہو اس کا ساتھ دینا انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔
حجت الاسلام سيد شميم الحسن حجت الاسلام سيد شميم الحسن



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرسی کی مسجد زہرہ کے قریب، استقبال عزاء کانفرنس علماء ، افاضل اور سیکڑوں افراد کی شرکت میں منعقد کی گئی ۔


سرزمین ھندوستان کی نامور شخصیت حجت الاسلام سید شمیم الحسن رضوی نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ظلم ، دھشت ، بدعنوان اور لوگوں کو تکلیف دینے والا شخص ھرگز حسینی نہیں ہوسکتا ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام حسین (ع) کا پیغام یہ تھا کہ معاشرہ میں پیار ومحبت  بڑھے اور لوگ ایک دوسرے کے حق کا خیال رکھیں کہا: اللہ کا محبوب بندہ وہی ہوسکتا ہے جو خود بھی جیئے اور دوسروں کو بھی جینے کا موقع دے ، امام(ع)  کا چاھنے والا ھمیشہ مظلوم کے ساتھ رہتا ہے اور ظالم کی مخالفت کرتا ہے  ۔


مدرسہ جوادیہ بنارس کے پرنسپل نے یہ کہتے ہوئے کہ مظلوم کسی بھی مذھب یا ذات کا ہو مظلوم ہی ہوتا ہے اور اس کا ساتھ دینا انسانیت کی خدمت کرنا ہے کہا: اگر اپ کا بھائی بھی غلط راستہ پر ہے تو اپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسے روکیں ۔


حجت الاسلام سید شمیم الحسن رضوی نے اللہ کے رسول اور اہلبیت اطھار علیھم السلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: امام حسین اور دیگر اہلبیت علیھم السلام کی شھادت میں فرق یہ ہے کہ اپ کی شھادت کے بعد کالی اندھیاں چلیں جو اپ کی مصیبت کو بالاتر ہونے کی نشانی ہے  ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬