25 September 2013 - 18:08
News ID: 5986
فونت
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان و شیعہ علماء کونسل پاکستان سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی اپنے اعلیٰ وفد کے ہمراہ گلگت کے پانچ روزہ دورہ پر پہونچے جہاں مومنین نے انکا شاندار استقبال کیا ۔
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، - قائد ملت جعفریہ پاکستان و شیعہ علماء کونسل پاکستان سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی اپنے اعلیٰ وفد کے ہمراہ گلگت کے  پانچ روزہ دورہ پر پہونچے جہاں مومنین نے انکا شاندار استقبال کیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی اور کے ہمراہ موجود وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی ، شیعہ علماء کونسل سندھ کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام ناظرحسین تقوی و دیگر افراد جب طیارے سے باہر آئے تو ایئر پورٹ پر تمام بزرگ علماء کرام ، عمائدین ، ہزاروں نوجوان، بچے اور بوڑھوں نے پُر شگاف نعروں سے ان کا تاریخی استقبال کیا اور اپنے محبوب قائد کو ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں پنڈال تک لے کر گئے ۔


اس موقع پر شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے جھنڈوں، استقبالیہ بینروں ،خوش آمدید کے پینا فیلکسوں مرحوم اورشہید قائدین اورقائد محترم کی تصاویرسے شہر کو سجایا گیا تھا۔

 

 قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اپنے خطاب میں اتحاد بین المسلمین اور بالخصوص اتحاد بین المومنین پر زور دیا۔ اوراس مقصد کے لئے اپنی جدو جہد پر روشنی ڈالی ۔


انہوں ںے دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو فرماتے ہوئے عدل و انصاف کی عدم فراہمی بلکہ ناپید ہونے کے حوالے سے تقریر کی۔ خطہ گلگت  بلتستان کے مسائل و مشکلات ترقی و بہبود کے حوالے سے اظہار خیال کیا اورامن و مان کی نہ گفتہ بہ صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔


حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی اس خطہ کے حقوق ، عوام کی عزت ، مال وجان کی حفاظت کا مطالبہ کیا نیز دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے حوالے سے گفتگو کی ، قاتلوں مجرموں دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کیا اور اپنے حقوق کے تحفظ اور بازیابی کے لئیے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔  
                                
    
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬