رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ فورس کی سختیوں اور زد وکوب کے باوجود بحرینی انقلابیوں ںے 14 فروری انقلاب بحرین کی تیسری سالگرہ پر عظیم مظاھرے کئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، بحرین کے عوامی انقلاب کی تیسری سالگرہ کی مناسبت سے بحرینیوں کی جانب سے دی جانے والی کال پر آل خلیفہ اپوزیشن گروپ اور ملک کے مختلف سیاسی گروہ نے لبیک کہا اور پورے بحرین میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا ۔
کل صبح ہی سے بحرین کے انقلابی عوام نے اس ملک کے دارالحکومت منامنہ کے اللولوء اسکوائر کی طرف جانے کی کوشش کی لیکن آل خلیفہ فورس اور ان کے ساتھ موجود سعودی عرب فورس نے منامنہ کی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور عوام کو اللولوء اسکوائر تک جانے سے روک دیا اور ان پر لاٹھیاں برسائیں ۔
بحرین کے مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے تحت آل خلیفہ فورس نے سعودی عرب کے سکیورٹی اہل کاروں کی مدد سے مہدی جواد نامی بحرینی نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب بحرین میں عوامی انقلاب کی تیسری سالگرہ کے موقع پر تمام کاروباری مراکز بند رہے اور اس ملک کے عوام نے اس طرح عوامی انقلاب سے اپنی حمایت و وابستگی کا اظہار کیا ۔
بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان نے بھی آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں میں وسیع پیمانے پر عوام کی شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا : استقامت اور مزاحمت کے ذریعے ہی سے بحرین میں عدل و انصاف کا بول بالا ہوسکتا ہے اور جمھوریت، عوام کے قانونی خواہشات کے حصول کی تنہا و منفرد راہ ہے۔