12 October 2013 - 12:11
News ID: 6047
فونت
آیت الله سیستانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله سیستانی نے ایک استفتاء کے جواب میں کہا کہ اصحاب و ناموس پیغمبراسلام(ص) کی ہر قسم کی توہین تعلمیات اہلبیت(ع) کی خلاف ورزی ہے ۔
ايت اللہ سيستاني آيت الله سيستاني کا فتوا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله سید علی سیستانی نے ایک استفتاء کے جواب میں اصحاب و ناموس پیغمبراسلام(ص) کی ہر قسم کی توہین کو تعلمیات اہلبیت سے دور جانا  ۔


اس استفتاء میں ایا ہے : بعض سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو کلیپس جس میں کچھ افراد نے یوم شھادت امام محمد تقی الجواد(ع) کی موقع پر منعقد مجلس عزاء میں اہلسنت کے عقائد کی توہین کی ہے، یہ اقدام حضرت آیت الله سیستانی کی جانب سے محکوم ہے خصوصا یہ اقدام عراق میں مذھبی و مسلکی فتنہ کی اگ شعلہ ور کرنے کا سبب بن سکتا ہے  ۔


حضرت آیت الله سیستانی نے استفتاء کے جواب میں اس اقدام کو سیرت و تعلیمات اہلبیت علیھم السلام کے خلاف جانا ۔


واضح رہے کہ یہ استفتاء ان حالات میں نشر کیا جارہا ہے جب عراق کے مختلف حصہ میں مذھبی و مسلکی مڈبھیڑ شدت اختیار کرچکا ہے  ۔


یہ فتوا توہین مذاھب اسلامی کے حوالہ سے نجف کے مراجع تقلید خصوصا حضرت آیت الله سیستانی کے مستحکم موقف کا بیان گر جیسا کہ 2006 میں بھی نجف اشرف کے مراجع تقلید خصوصا حضرت آیت الله سیستانی نے عراق میں رونما ہونے والے مذھبی فتنہ کی اگ روکنے میں موثر کردار ادا کیا تھا  ۔


قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے بھی اہل سنت مقدسات کی ہر قسم کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اسے حرام جانا تھا جو اسلامی دنیا کے پر جوش استقبال سے روبرو ہوا تھا ۔


دوسری جانب عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے بھی اصحاب وناموس رسول(ص) کی توہین کرنے والوں کو جانے پہچانے اور بدنام افراد کے نام سے یاد کیا اور توہین کرنے والے شخص کی گرفتاری کا حکم دیا ۔


عراق میں سرکردہ شیعہ علماء اورعمائدین نے فوری طور پر اس اقدام کی مذمت کی اور صدر دھڑے کے سربراہ اور شیعہ عالم دین مقتدی صدر نے بھی اس مذموم اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا : یہ اقدام بعض کِرائے کے ایجنٹوں نے ملک میں فرقہ وارانہ فتنہ انگیزی کی غرض سے انجام دیا ہے۔ 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬