23 September 2013 - 09:31
News ID: 5971
فونت
رسا نیوز ایجنسی – عراقی صدر جمھوریہ نوری مالکی نے نوری مالکی نے سعودی مفتیوں کے فتنہ انگیز اور تکفیری فتووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے داخلی مسائل میں مداخلت جانا ۔
نوري المالکي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے جنوبی عراق کے علاقہ غراف میں ایک آئیل فیلڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سعودی عرب کے تکفیری مفتیوں کے خطرناک فتووں کی بابت خبردار کیا ۔


انہوں نے عراق میں داخلی اور مسلکی اختلافات کی آگ بھڑکانا ان فتووں کا مقصد جانا اور عراقیوں کو خطاب میں کہا: اتحاد و ہمدلی موجودہ حالات پر کامیابی کا واحد راستہ ہے جسے دشمن نے اپنی سازش کا نشانہ بنا رکھا ہے ۔


نوری مالکی نے یہ کہتے ہوئے کہ بعض ممالک، عراقی عوام کا خون بہانے میں ملوث ہیں کہا: عراقی قبائل کو سعودی عرب دورے کی دعوت کا مقصد عراق کے خلاف سازش کرنا ہے ۔


اس تقریب میں عراق کے صوبہ بصرہ میں قبائلی عمائدین کونسل کے نائب سربراہ نے کہا : بعض ممالک عراق میں فرقہ وارانہ تشدد کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔


انہوں ںے فارس نیوز سے گفتگو میں عراق میں جاری تکفیری دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے عراقی قوم بالخصوص اھل بصرہ سے مطالبہ کیا: متحد ہوکر انتھا پسندوں کا مقابلہ کریں۔


واضح رہے کہ بصرہ کی عوام نے حال ہی میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دہشتگردی کی مذمت کی تھی۔
 
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬