رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی تحریک پاکستان کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی مفتیوں سے فتوی سازی کی مشین بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔
ثروت اعجاز قادری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سعودی عرب امریکہ کے بل بوتے پر اپنا نقطہ نظر، جبری طور پر مسلط کرنا چاہتا ہے جو قابل قبول نہیں کہا: اس سلسلے میں سعودی عرب کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا : مصر کے حوالے سے سعودی کردار پر اور شام پر امریکی حملے کی حمایت پر سعودی عرب کو پوری دنیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
قادری نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودی مفتیوں کو اسلام و امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے کام کرنا چاہئے اور فتووں کی مشین بند کر دینی چاہئے کہا: ہمیں بھی اب ایک عالمگیر اسلامک نیشن بنانا چاہئے کیوں کہ اسی میں امت مسلمہ کی ترقی و اسلام کی سربلندی پنہاں ہے ۔
انہوں ںے کہا : اسلام دین انسانیت ہے اس لئے اس میں انسانیت کی ترقی ہے، عالم اسلام مضبوط ہوگا تو پوری دنیا اور تمام عالم انسانیت مضبوط ہوگا۔
قادری نے شام کے حوالے سے امریکی عزائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی کرتے ہوئے کہا: امریکا ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جنگ لڑتا ہے، وہ اپنے اسلحہ، بارود کو بیچنے کیلئے جنگ لڑتا ہے۔ شام میں سعودی عرب نے امریکا کی حمایت کی ہے۔ انہیں فکر نہیں ہے کہ امریکا کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہ استعماری قوتیں ہیں جو پوری دنیا کو اپنے قبضے میں لینا چاہتی ہیں۔ امریکا نے عراق پر بے بنیاد جنگ مسلط کرکے وہاں خواتین و بچوں سمیت لاکھوں بے گناہ شہریوں پر بے دریغ کیمیائی ہتھیار استعمال کئے، لاکھوں لوگ کا قتل عام ہوا، مگر آج تک اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی ادارہ بش کے خلاف تحقیقات کرنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا : ہمارے حکام خصوصاَ عرب حکمرانوں اور مسلم امہ کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ امریکا کسی کا بھی دوست نہیں ہے، یہود و نصاریٰ کسی کے بھی دوست نہیں ہیں۔ یہ القاعدہ، اوباما و اسامہ سب ایک ہی چیز ہیں، ان سب کا مقصد مسلم امہ پر امریکی قبضہ اور امریکی مفادات کا حصول ہے۔