حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی:
رسا نیوز ایجنسی - سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے حجت الاسلام شیخ علی مدبر نجفی کے انتقال پر ارسال کردہ پیغام میں اپ کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں حجت الاسلام شیخ علی مدبر نجفی کے انتقال کو قومی سانحہ شمار کیا ۔
حجت الاسلام نقوی نے حجت الاسلام شیخ علی مدبر نجفی کے ورثا اور لواحقین خصوصا ان کے فرزند حجت الاسلام شیخ ذاکر مدبر اور شیخ مجتبی مدبر سے ہمدردی کا اعلان کرتے ہوئے کہا: مرحوم کی علمی، اخلاقی اور مذہبی خدمات لائق تحسین ہیں ۔
واضح رہے کہ اپ کی مجلس ترحیم کل پنجشنبہ 8 بجے شب میں دار التلاوہ حرم مطھر حرم حضرت معصومہ قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے منعقد کی جائے گی ، جسے حجت الاسلام ناصر زیدی خطاب کریں گے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے