13 January 2010 - 19:47
News ID: 798
فونت
امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حجۃ السلام امین شہیدی نے سعودی مفتی کی جانب سے آیة اﷲ سید علی سیستانی مرجع تقلید کی توہین اسلام اور مسلمین کے خلاف ایک سازش جانا ہے ۔
حج? السلام  امين شہيدي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجۃ السلام والمسلمین علامہ امین شہیدی نے ایک بیان میں فرمایا کہ سعودی مفتی کی جانب سے آیة اﷲ سید علی سیستانی مرجع تقلید کی توہین اسلام اور مسلمین کے خلاف ماضی کی سازشوں کا تسلسل ہے۔


انھوں نے مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے کی سامرجیت کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ ، برطانیہ اور ان کے مسلمان نما ایجنٹوں کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عالم اسلام کی مقدسات اور اقدار کی توہین کر کے مسلمانوں کے ما بین تفرقہ اور دشمنی پیدا کی جائے مگر ان کو اس کا علم نہی کے کہ عالم اسلام اور مکتب اہل بیت علیہ السلام کے پیروکار بیدار ہیں اور ان کے اس طرح کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔


شھید امینی سلفی گری اور وہابیت کے وجود کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا : دنیا کے ظالمیں اور دھشت گردوں نے "سلفی " اور" وہابی فرقہ" کو عالم اسلام کی وحدت کو توڑنے کے لئے پیدا کیا تھا اور آج عالم اسلام کے بدن میں کینسر کی صورت اختیار کرگیا ہے ۔


حوزہ علمیہ پاکستان کے نمایا استاد نے ذر خرید مفتی کے فتوں کے ذریعہ ہو رہے اسلام کی توھین اور امت اسلامیہ میں اتحاد کے نقصان کو استبدادی طاقت کا مقصد بتایا اور تاکید کیا : انگریزوں اور صہیونیوں کے تنخواہ دار مفتی الزام تراشی توہین اور گالیوں کے سہارے ہی زندہ ہیں ،عالم اسلام کے اہل درد علمائ،مفکرین اور سیاسی رہنماﺅں کی ذ مہ داری بنتی ہے کہ اسلامی اقدار کو مسخ کرنے والے ایسے عناصر کو بے نقاب کرکے امت مسلمہ کی وحدت ویکجہتی کو مزید تقویت دیں ۔


انھوں نے وضاحت کی : آیة اﷲ سیستانی مرجع تقلید عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید اور عراقی مسلمان عوام کی وحدت اور اخوت کی علامت ہیں آج عراق کے عوام اپنے مرجع تقلید کے سائے میں استکبار اور عالمی طاغوت کے خلاف بر سر پیکار ہیں ۔ سعودی مفتی کے اس اقدام اور اہانت کی مذمت ہر مسلمان اور بیدار انسان کرتا ہے ۔

 


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬