21 June 2013 - 23:28
News ID: 5560
فونت
عراق کے ایک سنی عالم دین :
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے اہل سنت علماء کونسل کے صدر نے اس ملک کے سنی علماء کی خاص توجہ حضرت آیت الله سیستانی کی بیانات و ہدایات پر ہونے کی تاکید کی ہے ۔
شيخ خالد الملا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے اہل سنت علماء کے ایک گروہ جس کی صدارت اہل سنت علماء کونسل عراق کے صدر شیخ خالد الملا نے کی تھی بصرہ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام محمد فلک سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

بصرہ کے زبیر علاقہ کے مسجد الاعظم میں منعقدہ اس جلسہ کے حاضرین  نے اسلامی قوم و ملت کو اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔

حجت الاسلام محمد فلک نے اظہار نے کیا : عراقی قوم و ملت چاہے وہ سنی ہوں یا شیعہ سب ایک خون و گوشت سے ہیں اور ان کو ایک ساتہ مل کر پر امن زندگی بسر کرنی چاہیئے ۔ 

 

انہوں نے حضرت آیت الله سیستانی کے بیانات کو یاد دلاتے ہوئے کہ عراق کے اہل سنت اور شیعہ دونوں ایک ہیں ، وضاحت کی : سب لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ مرجع تقلید کے اس نصیحت و وصیت پر عمل کریں ۔

آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے تاکید کی : آیت الله سیستانی مسلسل اسلام کے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کےاحترام کی تاکید کرتے ہیں اور فرماتے ہیں اسلام ایک مبارک درخت ہے کہ مختلف مذاہب اس کی شاخیں ہیں ۔

شیخ خالد الملا نے بھی حضرت آیت الله سیستانی کی نصیحت و بیانات پر عراق کے اہل سنت علماء کی خصوصی توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی قوم و ملت اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ طاقت ور و آزاد ہو سکتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬