‫‫کیٹیگری‬ :
23 June 2013 - 16:47
News ID: 5569
فونت
آیت‌ الله موسوی اردبیلی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌ الله موسوی اردبیلی نے اس بیان کے ساتہ کہ عوام کو مشکلات سے آگاہ کرنا چاہیئے کہا : اگر عوام کو مشکلات کی خبر دی جائے تو عوام حکومت کی استعداد و صلاحیت سے زیادہ امید نہیں رکھے گی ۔
آيت‌ الله موسوي اردبيلي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سید عبدالکریم موسوی اردبیلی نے ایران کے جدید منتخب ہوئے صدر کے نمائندہ کے وفد سے ملاقات میں حالیہ میں منعقدہ ایران کے الکشن اور اس میں حجت‌الاسلام والمسلمین روحانی کا صدر جمہور کے عنوان سے منتخب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت تمام ایرانی عوام چاہے وہ ایران میں ہوں یا بیرون ایران اور مراجع تقلید سب خوش ہیں اور مجھے نہیں لگتا ہے کہ کوئی خوش نہ ہو یا نئے صدر کے انتخاب پر تنقید رکھتا ہو ۔

حضرت آیت ‌الله موسوی اردبیلی نے جنگ تحمیلی کے بعد کے زمانہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : ایران و عراق کے جنگ کے بعد میں نے نماز جمعہ میں کہا تھا کہ جنگ کی وجہ سے ہم لوگوں کے لئے بہت سارے مشکلات پیدا ہوئے اور بہت اچھا ہوگا کہ ہم لوگ اس جھگرے کو بھول جائیں لیکن اس راستہ کی مشکلات کو عوام تک پہوچایا جائے اور ان سے کہا جائے کے کمر کو  مضبوطی سے کس لیں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ اس وقت بھی ملک میں مشکلات پائی جا رہی ہے جس میں بعض مشاہدہ کے قابل ہیں بیان کیا : اقتصادی مشکلات اور مہنگائی سب کے لئے قابل احساس ہے اور اس مشکلات کو ختم کرنا عوام کی طرف سے نئے منتخب صدر کی ترجیحی پرگرام میں ہو لیکن اس کے علاوہ بھی مشکلات پائی جاتی ہے کہ عوام اس سے بے خبر ہے ۔

حضرت آیت‌الله موسوی اردبیلی نے اس بیان کے ساتہ کہ عوام کو مشکلات سے آگاہ کیا جائے بیان کیا : اگر عوام کو مشکلات سے با خبر کیا جائے تو عوام حکومت سے اس کی صلاحیت سے زیادہ امید نہیں رکھے گی ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے حجت الاسلام والمسلمین روحانی کو صدر کے عنوان سے منتخب ہونے کو عوام کی علماء سے لگاو و ارتباط کی نشانی جانا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬