‫‫کیٹیگری‬ :
23 June 2013 - 14:53
News ID: 5568
فونت
عوام کی طرف سے نئے منتخب صدر کے وفد نے خبر دی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ عوام کی طرف سے نئے منتخب صدر کے وفد نے ایران کے مقدس شہر قم میں مراجع کرام اور علماء سے حجت الاسلام والمسلمین روحانی کی عنقریب ملاقات کی خبر دی اور ان کے انقلابی و مبارزاتی سانحہ کو بیان کیا ۔
حجت الاسلام روحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجمع جهانی اهل بیت (ع) کے جنرل سیکریٹری حجت‌الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری نے ایران کے منتخب ہوئے نئے صدر کے نمائندہ کے وفد کے ساتہ مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی سے ملاقات کی اور اس بیان کے ساتہ کہ عوام کی طرف سے منتخب ہوئے صدر حوزہ علمیہ کے بچے ہیں وضاحت کی : حجت‌الاسلام والمسلمین روحانی مراجع کرام کے شاگرد ہیں ۔

انہوں نے ایران میں ہوئے صدارتی الکشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خدا کے لطف و کرم اور امام زمانہ (عج) کی عنایت اور قائد انقلاب اسلامی ایران اور مراجع کرام کی خصوصی تاکید کے ساتہ بصیر قوم نے جوش و خروش کے ساتہ اس الکشن میں حصہ لیا ۔

حجت‌ الاسلام والمسلمین اختری نے اس بیان کے ساتہ کہ منتخب ہوئے نئے صدر سے ہماری پہچان قم میں ابتدائی تعلیم سے ہے بیان کیا : ہم لوگوں نے ایک ساتہ قم کے مدرسہ علوی میں درس شروع کیا تھا اور دینی و عقائدی نظر کے مطابق ہم لوگ بڑے ہوئے ہیں ۔

مجمع جهانی اهل بیت (ع) کے جنرل سیکریٹری نے تاکید کی ہے : حجت‌الاسلام والمسلمین روحانی ایک ثابت قدم فرد اور دین کے سلسلہ میں متعصب و دینی پروگرام میں قوی ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬