‫‫کیٹیگری‬ :
26 February 2014 - 15:06
News ID: 6460
فونت
رسا نیوز ایجنسی – حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام «مسابقہ حفظ خطبہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا » دنیا کے20 سے زائد شھروں میں منعقد ہوا ۔
زينب کبري (س) مسابقہ حفظ خطبہ حضرت زينب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے عالمی یوم زینب کے مناسبت سے دنیا کے20 سے زائد شھروں میں «مسابقہ حفظ خطبہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا » کا انعقاد کیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، یہ مسابقہ کربلائے معلی عراق ، ایران کے16 شهروں ، کویت، جرمن ، کینیڈا، انگلینڈ، شام ، سعودیہ عربیہ، بلجئیم، پولینڈ اور سوئڈ میں منعقد ہوا ۔


9 هزار سے زیادہ لڑکیوں نے اس  مقابلہ میں شرکت کیا جس میں سے 3 ھزار لڑکیوں نے صحن عقیلہ حضرت زینب(س) حرم مطهر امام حسین(ع) میں ایک دوسرے سے مقابلہ کیا ۔

 

حرم مطهر امام حسین(ع) کےذمہ داران میں سے سعد الدین هاشم مهدی البنا نے اس سلسلہ میں کہا: یہ مقابلہ پہلی بار عراق اور دنیا کے مخلتف ممالک میں منعقد کیا جارہا ہے ، اس سلسلہ میں کربلا کے ایجوکیشن بورڈ نے بھی کافی مدد کی ہے اور مقابلہ کی نظارت کے لئے 60 اساتذہ کو حرم مطهر امام حسین(ع) کے حوالہ کیا ہے ۔


انہوں  نے مزید کہا: یہ مقابلہ عراق کے دیگر شھروں بابل، بصرہ، دیوانیہ اور میسان میں بھی منعقد کیا گیا جھان کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬