26 February 2014 - 16:39
News ID: 6463
فونت
مرکل:
رسا نیوز ایجنسی – جرمن کی صدر جمھوریہ نے کہا کہ جرمن، ایران کو فقط اسرائیل ہی کیلئے نہیں بلکہ تمام یورپ ممالک کیلئے بھی خطرہ جانتا ہے ۔
جرمن کي صدر جھوريہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمن کی صدر جھوریہ آنگلا مرکل نے اپنے مقبوضہ فلسطین کے دوران سفر کہا کہ ایران، اسرائیل ہی کیلئے نہیں بلکہ تمام یورپ ممالک کیلئے بھی خطرہ شمار کیا جاتا ہے ۔


جرمن کی صدر جھوریہ مرکل نے مقبوضہ فلسطین کے وزیر آعظم بنیامن نیتن یاهو کے ساتھ ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا: پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے ایٹمی مذکرات پر جرمن کی کڑی نگاہ ہے  ۔


اس سلسلہ میں مقبوضہ فلسطین کے وزیر آعظم نے اپنی گذشتہ باتوں کی تکرار کرتے ہوئے ایران کی جوھری سرگرمیوں کو دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ جانا اور کہا: میں جرمن کی صدر جھوریہ مرکل سے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے سلسلہ میں گفتگو کا ارادہ رکھتا ہوں تاکہ ایران کو ایٹمی اسلحہ بنانے سے روک سکوں ۔


انہوں نے مزید کہا: فلسطینیوں سے مصالحت کا فقط ایک راستہ ہے اور وہ یہ کہ وہ اسرائیل کو ایک مستقل اور« یہودی ملک » کے حوالہ سے قبول کرلیں ۔


بنیامن نیتن یاهو نے ایک بار پھر ایران کو ایٹمی اسلحہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا: « ہم معتقد ہیں کہ ایران کو ھرگز غنی سازی کی اجازت نہ دی جائے اور کوئی بھی سنٹری فیوجز و کوئی بھی پلوٹونیم ان کے پاس نہ رہے » ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬