26 February 2014 - 15:52
News ID: 6462
فونت
رسا نیوز ایجنسی - مصر میں شیعت سے مقابلہ کے لئے کے مصری سلفیوں اور صوفیوں نے آپس معاھدہ کیا ۔
مصري سلفي اور صوفي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے سلفی گروپ نے عالمی صوفی آرگنائزیشن سے شیعت سے مقابلہ خصوصا محفل یوم ولادت امام حسین (ع) کو روکنے کے لئے آپس معاھدہ کیا ۔


مصر کے سلفی گروپ کے سرکردہ رکن علاء السعید نے کہا: اس کمیٹی کے اراکین کی عالمی صوفی آرگنائزیشن کے رکن ڈاکٹر  حسن الشیخ سے ہونے والی نشست میں شیعوں کے خلاف انجام پانی والی فعالیتوں پر اتفاق کیا گیا ۔  


انہوں نے مزید کہا: ہماری کمیٹی تمام شیعہ مخالف کمیٹیوں کے ساتھ فعالیتیں انجام دینے کو تیار ہے ۔


علاء السعید نے مبلغین ، ائمہ جماعت اور مقرروں کو شیعت سے خطرہ سے اگاہ کرنے کے حوالہ مصری وقف بورڈ کے بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عوام کو شیعہ عقائد اور شیعت کے خطرہ سے اگاہ کرنے اور انہیں ان سے دور رکھنے کے حوالہ سے کتابیں لکھی گئی ہیں ۔ 


دفاع صحابہ کمیٹی کے موسس ناصر رضوان نے بھی تاکید کی کہ شیعوں کے تمام پروگرام اور شیعت مذھب کے لئے دی جانے والی دعوت پر ان کی کڑی نگاہ ہے اور وہ ان اقدامات سے حکام کو اگاہ کریں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬